اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی ‘ ملاقات میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور تزویراتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور تزویراتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مسلح افواج دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ لاہور میں دہشت گردی کا حملہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔