خبرنامہ

وزیراعظم سے ملاقات: کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے: چیف جسٹس

وزیراعظم سے

وزیراعظم سے ملاقات: کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہورہا ہے اور کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے۔ اسلام آباد کے اسپتال میں ادویہ اور آکسیجن چوری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسل میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ وزارت کیڈ نے عدالت کے حکم پرمن و عن عمل کیا، اسلام آباد کے اسپتالوں کے سربراہان کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، عدالتی نظام کی بہتری کیلئے مکمل معاونت کی یقین دہانی اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کہ اگرآپ نے تاخیر کی توہم اچھے لوگوں کو خود تعینات کردیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کا بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پرتیزی سے کام ہورہا ہے،کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی۔