خبرنامہ

وزیراعظم شاہد خاقان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آرمی چیف اور وزیراعظم کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آرمی چیف اور وزیراعظم کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے آرمی چیف سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن خیبر 4 اور رد الفساد میں فوج کے کردار کو سراہا جب کہ وزیراعظم نے کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہی ہیں، پوری قوم کو اپنے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں پر فخر ہے۔