خبرنامہ

وزیراعظم شاہد خان عباسی کابل پہنچ گئے، گاڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیراعظم شاہد

وزیراعظم شاہد خان عباسی کابل پہنچ گئے، گاڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل پہنچ گئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا افغان صدارتی محل میں افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے استقبال کیا جب کہ اس موقع پر انہیں گاڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ افغان فوج کے دستے نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سلامی دی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر حکام بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں افغان صدر کی جانب سے استقبالیہ دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کابل طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی کڑی ہے جب کہ ترجمان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کر دیے۔ یاد رہے کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے ذریعے افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کابل کے دورے کی دعوت دی تھی ۔ افغان صدر نے 17 مارچ کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھی بتایا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کو دورہ کابل کی دعوت دی ہے۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Ashraf Ghani

@ashrafghani
Today, I received Pakistani NSA at Dilkusha palace. As a follow up to #Kabul process, I have extended an official invitation to Pakistani Prime Minister to visit #Afghanistan. This is to initiate state to state comprehensive dialogue.

3:20 PM – Mar 17, 2018
1,732
596 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
افغان صدر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دورہ کابل کی دعوت سے متعلق یہ بھی کہا کہ یہ ریاستی سطح پر جامع مذاکرات کا آغاز ہے۔