اسلام آباد: (ملت آن لائن) پانامہ جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے بھی جے آئی ٹی کے سامنے متعدد بار پیش ہو چکے ہیں۔ حسین نواز اب تک پانچ جبکہ حسن نواز اب تک دو بار پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف سپریم کورٹ کی قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی شریف خاندان کے لندن میں واقع مے فیئر فلیٹس کی خریداری کیلئے استعمال ہونے والی رقم کی منی ٹریل معلوم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش میں مصروف ہے۔