خبرنامہ

وزیراعظم نے ساہیوال میں پہلےکول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

ساہیوال(ملت آن لائن)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ساہیوال میں سی پیک کے پہلے کول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا، کول پاور پروجیکٹ 660میگاواٹ کے 2پلانٹس پر مشتمل ہے۔ساہیوال پاور پروجیکٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی منصوبوں میں شامل تھا، کول پاور پروجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی بنانےکی صلاحیت رکھتاہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی 2014ءکو رکھا تھا۔ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کو قومی گرڈ سے پہلے سے منسلک کیا جا چکا ہے، منصوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔منصوبہ مقررہ مدت سے 6ماہ قبل صرف 22ماہ میں مکمل ہوا ہے، پاکستان نے عالمی ریکارڈ بنا دیا ۔