خبرنامہ

وزیراعظم نے قومی کونسل برائے تحفط جنگلی حیات کی بحالی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے قومی کونسل برائے تحفط جنگلی حیات کی بحالی کی منظوری دیدی،گذشتہ حکومت نے تحفظ جنگلی حیات کے ادارے کو غیرفعال کردیا تھا۔پیر کو وزیراعظم محمدنوازشریف نے قومی کونسل برائے تحفط جنگلی حیات کی بحالی کی منظوری دیدی،ادارے کو صوبائی نمائندگی حاصل ہوگی،وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت کام کریگا،ادارے کی بحالی میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت روکی جاسکے گی،گذشتہ حکومت نے تحفظ جنگلی حیات کے ادارے کو غیرفعال کردیا تھا۔۔۔۔(خ م)