خبرنامہ

وزیراعظم پاکستان کا ظالمانہ کارروائیوں پر اسرائیل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کے عوام

وزیر اعظم شہباز شریف نے ظالمانہ کارروائیوں پر اسرائیل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم نے اپنے بیان کے آخر میں ظالمانہ کارروائیوں پر اسرائیل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔