خبرنامہ

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ
لاہور (ملت آن لائن) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے. وزیراعلی ہاوس لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی اس دوران وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی. بعد اذاں عمران خان کی زیر صدارت بیوروکریسی اجلاس بھی منعقد ہو گا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے آج کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کا 100 روزہ پلان اور پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں شامل ہے، وزیراعظم آج سہ پہر 3 بجے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں 100 روزہ پلان اور بلدیاتی نظام پر عملدرآمد سمیت دیگر اہم معالات پر غوروحوض ہوگا۔ وزیراعظم سے نیشنل کمیشن فار پولیس ریفارمز کے سربراہ ناصر خان درانی بھی ملاقات کریں گے.

وزیراعظم کے شیڈول میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور علیم خان سے خصوصی ملاقاتیں بھی شامل ہیں، بعد ازاں عمران خان بیوروکریسی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔