خبرنامہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عبا سی کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)
وزیر اعظم شاہد خاقان عبا سی کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ایوان صدرمیں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا۔
نوازشریف کی کابینہ میں 20 وفاقی وزرااور9 وزیرمملکت تھے لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کےارکان کی تعداد 47 ہے جن میں 28 وفاقی وزرا اور 19 وزیر مملکت ہیں لیکن ان میں سے 4 ارکان حلف نہیں لے سکے، گزشتہ کابینہ کے انتہائی موثر ترین وزیرچوہدری نثارموجودہ کابینہ میں شامل نہیں، موجودہ کابینہ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزرا کی تعداد 8 ہے جن میں سے 3 مسلم لیگ ( ن ) کی گزشتہ کابینہ میں بھی شامل تھے۔

نئی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی کئی وزارتوں کو توڑ جب کہ کئی کو یکجا کردیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل کی الگ وزارت ختم کرکےاسے تجارت کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے، پوسٹل سروسز کو مواصلات سے الگ کرکےعلیحدہ وزارت بنا دیا گیا ہے جب کہ وزارت پانی و بجلی کو بھی 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم اور توانائی کو ملا کر نئی وزارت توانائی بنادی گئی ہے۔