خبرنامہ

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آج پھر ملاقات

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےآج پھر ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈاربھی شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے آخری لمحات میں وزیرداخلہ چوہدری نثاربھی شریک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی جس میں ڈان لیکس کے معاملےپر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کلبھوشن جادیو کے معاملے اور سیکورٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر اور کل وزیرداخلہ پریس کانفرنس کریں گے۔