اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس7 جون کو طلب کر لیا جس میں سیاسی صورت حال ،بجٹ حکمت عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7 جون کی سہ پہر گورنمنٹ ہاؤس مری میں ہوگا۔اجلاس میں تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم ارکان کے اعزاز میں افطار عشائیہ بھی دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورت حال ،بجٹ حکمت عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا اور حکومت کے آخری سال کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔