خبرنامہ

وزیر اعظم کا دورہ کویت کا امکان ،جے آئی ٹی میں عدم حاضری کی درخواست تیار

اسلام آباد (ملت آن لائن ) دورہ سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کا رواں ہفتے دورہ کویت کا امکان ہے جس کے بعد جے آئی ٹی میں انکی عدم پیشی کا امکان پیدا ہو گیا۔سماءٹی وی کے مطابق خلیجی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے کیلئے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے سے واپسی کے بعد وزیر اعظم نوازشریف نے کویت جانے پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک اور قطر میں تنازع کا حل تلاش کیا جا سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ کویت کو بنیاد بنا کر وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں عدم حاضری کی درخواست بھی تیار کر لی گئی ہے جسے 15جون سے قبل جے آئی ٹی میں پیش کیا جائے گا ۔جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کو 15جون کے روز طلب کر رکھا ہے۔