خبرنامہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

لاہور:(ملت آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پرلارجر بینچ تشکیل
عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اس کیس میں کچھ تحریری چیزیں جمع کرانا ہیں تو کرادیں۔
اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کمپنی کا خط جمع کرایا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے مؤکل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کے لیے تیار ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ خواجہ آصف کمپنی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف کے ‘لیبرکارڈ’ پر عثمان ڈار کی عمران خان کو بریفنگ عدالت نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جس کے لیے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔