واشنگٹن (ملت + آئی این پی)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد واشنگٹن سمیت مختلف ریاستوں میں مظاہرے شروع ہوگئے ،وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ اور ہیلری کے حامی آمنے سامنے آ گئے اور ہاتھا پائی بھی ہوئی ، ہیلری کے حامی’’نو مور ٹرمپ‘‘ کے نعرے لگائے لگاتے رہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد واشنگٹن سمیت مختلف ریاستوں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔پورٹ لینڈ میں مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے مظاہرہ کیا‘ کیلیفورنیا ‘ واشنگٹن اور دیگر ریاستوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ اور ہیلری کے حامی آمنے سامنے آ گئے اور ہیلری کے حامیوں نے ٹرمپ کے خلاف ’’نو مور ٹرمپ ‘‘کے نعرے لگائے۔ پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ کیلیفورنیا میں 3 ہزار طلباء سڑکوں پر نکلے اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے ۔ اوک لینڈ میں بھی مظاہرے کیے گئے ۔