خبرنامہ

ٹیکساس کے چرچ پر فائرنگ میں 26 افراد ہلاک. حملہ اآور بھی مارا گیا

ٹیکساس کے چرچ پر فائرنگ میں 26 افراد ہلاک. حملہ اآور بھی مارا گیا

ٹیکساس (ملت آن لائن)امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ میں 26 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں ،حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔

ٹیکساس کے گورنر نے ہلاک اور زخمی افراد کی تعداد کی تصدیق کی ،دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس واقعے پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہا رکیا اور کہا کہ چرچ پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ، جاپان میں بیٹھ کر صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہا ہوں۔

مریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے علاقے سان اینٹونیو کے جنوب مشرق میں واقع چرچ میں فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا ، حملہ آور نے گاڑی سے اتر کر فرسٹ بپٹسٹ چرچ میں داخل ہوکر فائرنگ کی ،موقع پر ہی کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور کی شناخت 26 سالہ ڈیوڈ پیٹرک کیلی کے نام سے ہوئی ہے ،جو شادی شدہ تھا ،جسے امریکی ایئرفورس سےبرطرف کیاگیاتھا،جس نے حملے کے وقت بیلسٹک جیکٹ پہن رکھی تھی، سرکاری طور پر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے رائفل بھی برآمد کرلی ہے ،وہ گن لے کر چرچ میں چلتا ہوا آیا اور اندھا دھند فائرنگ کی ،اس وقت چرچ میں 50 سے زائد افراد موجود تھے ۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ، ابتدائی اطلاعات میں ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔