خبرنامہ

پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

پشاور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ پر حملہ کیا تھا، 1998 میں سپریم کورٹ کے کوئٹہ بنچ پر پیسہ چلا تھا۔ اب وہ سپریم کورٹ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کررہے ہیں، وہ ایک ادارے کو دوسرے کی تباہی کے لیے استعمال کررہے ہیں، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بہت موقع دیا، انہیں عدالت میں صفائی کا جتنا موقع ملا اتنا کسی شہری کو نہیں ملا، ہم عدلیہ کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، عدلیہ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کرنے پر تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔
عمران خان کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات شروع
خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر اپنے استعمال میں رکھنے سے متعلق معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ عوام کے پیسے عوام پرخرچ کرنے چاہئیں، میں نہیں چاہتا کہ عوام کا پیسہ اپنے استعمال میں لاؤں، خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کبھی اپنی ذات کے لیے استعمال نہیں کیا، نواز شریف بتائیں کیا مریم نواز اور ان کے بچوں کے لیے مسلم لیگ (ن) کا جہاز نہیں استعمال کیاگیا۔
عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس
سینیٹ انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کےلیےبولیاں چل رہی ہیں، ایک سینیٹر کے بدلے40 کروڑ کی پیشکش کی جارہی ہے، ہم نے خیبر پختونخوا سے 6 سینیٹرز نامرد کئے ہیں اور ہمارے تمام ارکان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔