خبرنامہ

پاناماکیس جےآئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

پاناماکیس جےآئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا
شریف خاندان کے جے آئی ٹی کو بیانات ریفرنسز کا حصہ بن گئے: نیب ذرائع

راولپنڈی: نیب کا شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ، جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق واجد ضیاء نے شریف خاندان کے ریکارڈ کئے گئے بیان کی تصدیق کر دی، شریف خاندان کے جے آئی ٹی کو بیانات ریفرنسز کا حصہ بن گئے۔ جے آئی ٹی سربراہ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف گواہ کی حیثیت سے بیان ریکارڈ کرایا۔ واضح رہے جے آئی ٹی ممبران کے بیانات نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کی اجازت کے بعد ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے شریف فیملی کے خلاف تین جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

………