خبرنامہ

پاناما کیس، وزیراعظم اور ان کے بچوں نے سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کرا دیں

اسلام آباد …مانیٹرنگ…. پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج پھر سماعت کرے گا ۔ وزیر اعظم اور انکے بچوں نے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔ تفصیلات میں وزیراعظم کے ٹیکس ادائیگی ،زمین اور فیکٹریوں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں ۔ دستاویزات 397 صفحات سے زائد پر مشتمل ہے۔ زمینوں کے انتقال نامے بھی دستاویز میں شامل ہیں ۔ پی ٹی آئی وزیراعظم اور انکے بچوں کے خلاف ثبوت پہلے ہی جمع کرا چکی ہے ۔ مریم ،حسن اور حسین نے اپنا وکیل بدلنے کے لیے بھی درخواست جمع کرا رکھی ہے ۔ وزیر اعظم کے بچوں نے سلمان اسلم بٹ کی جگہ اکرم شیخ کی خدمات حاصل کی ہیں ۔