خبرنامہ

پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، فیصلہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والا پانچ رکنی لارجر بینچ صبح 11:30 بجے سنائے گا۔

اسلام آباد(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آج ساڑھے 11بجے سنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پاناما کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والا پانچ رکنی لارجر بینچ صبح 11:30 بجے سنائے گا۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی تھی جس دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹساعجاز الاحسن شامل تھے۔

……………
اہم خبر:
پانامہ کیس فیصلہ، تحریک انصاف نے کل کے احتجاج کی کال منسوخ کر دی
تحریک انصاف نے کل وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے علامتی احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کل وزیر اعظم کے استعفیٰ کے دباؤ کیلئے علامتی احتجاج کرنا تھا تاہم تحریک انصاف کی قیادت اب کل سپریم کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کیجانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفے کیلئے دباؤ بڑھانے کیلئے عوام کو میدان میں لایا جائے گا، اور اس سلسلے میں تحریک انصاف نے ملک بھر میں جمعہ سے علامتی احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔