خبرنامہ

پانامہ کیس ٕ جے آئی ٹی کا اجلاس،وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز طلب

اسلام آباد(ملت آن لائن)پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واجد ضیا ءکی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اجلا س میں لندن فلیٹس کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات حاصل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے کزن طارق شفیع کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے انہیں حراساں کیا گیا اور دوران تفتیش ان سے ناروا سلوک کیا گیا ۔