خبرنامہ

پاکستان اور کویت مضبوط اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت مضبوط اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں،پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ضروری ہے،خلیج تعاون کونسل اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات ہونے چاہئیں،کاروباری برادری کے آزادانہ نقل و حمل کیلئے ویزا رکاوٹیں ختم ہونی چاہئیں۔منگل کو کویتی ہم منصب شیخ جابرالمبارک الحمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کویت میں مقیم ایک لاکھ 14ہزار پاکستانی دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، پاکستان اور کویت مضبوط اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں،پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن دوطرفہ تعاون کے فروغ میں بہترین پلیٹ فارم ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ضروری ہے،نجی شعبے کے درمیان قریبی رابطے سے تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نوازشریف نے پاک کویت مشترکہ بزنس کونسل قائم کرنے کی تجویز دی۔نوازشریف نے کہا کہ زراعت،تعمیرات اورپولٹری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہین،لائف سٹاک،ماہی پروری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے،خلیج تعاون کونسل اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات ہونے چاہئیں،کاروباری برادری کے آزادانہ نقل و حمل کیلئے ویزا رکاوٹیں ختم ہونی چاہئیں۔۔۔۔(خ م)