فیصل آباد (آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن آج منا یا جا ئے گا تفصیل کے مطا بق پا کستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے آگا ہی کا عا لمی دن آج 4فروری کو منا یا جا ئے گا اس موزی مرض کے بارے مختلف ہسپتالوں میں آگا ہی پروگرام منعقد ہو نگے اور واک بھی ہو نگی محکمہ ہلتھ کی طرف سے سرکاری سطح پر کسی قسم کا کو ئی ایسا پرو گرام ترتیب نہیں دیا گیا جس میں عوام کو کینسر جیسے موزی مر ض سے بچنے کے لیے بتا یا جا سکے۔