خبرنامہ

پاکستان کا آبدوز سے کروز میزائل ’’بابرتھری‘‘فائر کرنے کا کامیاب تجربہ،آرمی چیف کی قوم کو مبارکباد

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’’بابرتھری‘‘فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا،میزائل 450کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’’بابرتھری‘‘فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا،میزائل 450کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ،چیف آف ائیر سٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی ۔