اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گذشتہ چار سال میں یکسر تبدیل ہوگیا ہے،پاکستان کی معاشی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے،پاکستان اور چین کی دوستی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے،سی پیک اور اقتصادی تعاون پاک چین کی عمدہ مثال ہے،سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،سرمایہ کار پالیسی کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔منگل کو چینی کارپوریشنز کے سربراہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے،سی پیک اور اقتصادی تعاون پاک چین کی عمدہ مثال ہے،محل وقوع کے باعث پاکستان ایشیاء کو تجارتی،توانائی اور ٹرانسپورٹ کی راہداری فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کا تعاون نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کیلئے خوشحالی کا باعث بنے گا،پہلے دن سے معیشت کی بحالی،توانائی بحران اور سلامتی صورتحال پر توجہ دی،سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گذشتہ چار سال میں یکسر تبدیل ہوگیا ہے،پاکستان کی معاشی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے،سرمایہ کار پالیسی کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے،پاکستان تسلسل سے لبرلائزیشن،ڈی ریگولیشن اور نجکاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار،منافع لے جانے کی آزادی ہے،چینی کارپوریشنز کے سربراہوں نے پاکستان میں تجارتی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔۔(خ م)