خبرنامہ

پاکستان کا بابر کروز میزائل کا تجربہ کامیاب

پاکستان کا بابر کروز میزائل کا تجربہ کامیاب

پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (ملت آن لائن) پاکستان کا دفاع مزید مضبوط بنانے کے لیے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، 700 کلو میٹر تک سمندر اور زمین پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والا بابر کروز میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ بابر کروز میزائل جدید ترین ایویانکس اور ایروڈائنامکس سے لیس ہے اور سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا بھی حامل ہے۔ یہ میزائل روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈز لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 700 کلومیٹر سے سمندر اور زمین میں اپنے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا حامل بابر کروز میزائل کسی رکاوٹ کی صورت میں راستہ بدلنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل جی پی ایس کی عدم موجودگی میں بھی ہدف کو صحیح نشانہ بناسکتا ہے۔ اس میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم بھی نصب ہے۔

ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور سینیئر سائنسدانوں نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں، نیسکام اور این ڈی سی کے انجینیئرز کو مبارکباد دی۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

Pakistan successfully test fired an enhanced range version of indigenously developed Babur Cruise Missile. The weapon system incorporates advanced aerodynamics and avionics that can strike targets both at land and sea with high accuracy at a range of 700 KMs.