رسالپور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پا کستان کا مضبوط دفاع کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان امن پسند ملک ہے،ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے،کامیابی کیلئے کوئی مختصر راستہ نہیں ہے،بدلتی ہوئی دنیا میں قومی سلامتی کے تقاضے تبدیل ہورہے ہیں،مشترکہ خوشحالی ہمارا ہدف ہونا چاہیے جو بانی پاکستان کا وژن تھا،تربیت کیڈٹس کی زندگی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار کلیدی ہے،حکومت پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گی۔منگل کو پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ گریجویشن تقریب میں شرکت پر دلی خوش ہے،اکیڈمی اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے،اعزازات حاصل کرنے والے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق ہیں،تربیت کیڈٹس کی زندگی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،کیڈٹس کو مخلصانہ عزم اور سخت محنت کا ثمر ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ایک ایسی عملی زندگی میں داخل ہوا ہے،جو ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے،آپ پر ملک کے دفاع کی ذمہ داری عائد ہے،یقین ہے کہ آپ مکمل عزم اورلگن کے ساتھ ملک کی خدمت کریں گے،آپ اپنی خدمت کے باعث قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی کیلئے کوئی مختصر راستہ نہیں ہے،بدلتی ہوئی دنیا میں قومی سلامتی کے تقاضے تبدیل ہورہے ہیں،حکومت پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گی،فضائی سرحدوں کے محافظ ہونے کے ناطے آپ کو جذبے سے سرشار ہونا چاہیے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہے،مشترکہ خوشحالی ہمارا ہدف ہونا چاہیے،جو بانی پاکستان کا وژن تھا،ہم میں ملک کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کی صلاحیت ہونی چاہیے،پاکستان کا مضبوط دفاع کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار کلیدی ہے،آپریشن کے دوران پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تربیت کے اعلیٰ معیار پر اکیڈمی مبارکباد کی مستحق ہے،پاسنگ آؤٹ تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام اور سفارتکار بھی موجود تھے،تقریب میں شیردل سکواڈرن نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے فلائی پاسٹ کا معائنہ کیا۔۔۔۔(خ م)