خبرنامہ

پاکستان کو عظیم تر بنانے کا عزم، قوم آج جشنِ آزادی منا رہی ہے

پاکستان کو عظیم تر بنانے کا عزم، قوم آج جشنِ آزادی منا رہی ہے

لاہور: (ملت آن لائن) پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم لیے قوم آج آزادی کا جشن منا رہی ہے۔ کراچی تا کشمیر خوشیوں کی بہار ہے۔ ہر طرف لہراتے سبز ہلالی پرچم عجب نظارہ دے رہے ہیں، فضا بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہے۔جشن آزادی کی خوشی میں ملک بھر کے گلی، محلوں، شاہراہوں اور اہم عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی سے رنگ برنگے قمقموں، جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

جشن آزادی منانے کی تیاریوں میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین سب مصروف ہیں۔ بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ملک بھر کی اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے۔ ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں پاکستانیوں کی پاک سرزمین سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہو گی، نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ نگران وزیرِاعلیٰ مزارِ اقبالؒ پر حاضری دینگے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور بعد ازاں عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کریں گے۔