خبرنامہ

پاکستان کی انسانی ہمدردی کا جواب آ گیا، بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان کی انسانی

پاکستان کی انسانی ہمدردی کا جواب آ گیا، بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یہ فائرنگ رکھ چکری ، راولا کوٹ سیکٹر میں کی جس سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا۔

یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرا دی گئی
پاکستان کی جانب سے ملاقات میں ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی شریک رہیں۔ انہوں نے عالمی عدالت میں کلبوشن کیس پر پاکستانی موقف جمع کرایا تھا۔

اسلام آباد: (مانیٹرنگ) بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے دفتر خارجہ میں اہلیہ اور والدہ کی ملاقات ختم ہو گئی، کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کی ملاقات 2 بجکر 16 منٹ پر شروع ہوئی جو 41 منٹ تک جاری رہنے کے بعد 2 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے ملاقات میں ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی شریک رہیں۔ انہوں نے عالمی عدالت میں کلبوشن کیس پر پاکستانی موقف جمع کرایا تھا۔ ملاقات شروع ہونے میں تاخیر سکیورٹی چیکنگ کے باعث ہوئی، ملاقات کے وقت درمیان میں شیشہ تھا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی والدہ ایوانتی یادیو اور اہلیہ چیتنا یادیو نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے 45 منٹ تاخیر کے ساتھ 11 بج کر 35 منٹ پر دبئی سے اسلام آباد پہنچیں۔ کلبھوشن کی والدہ اور بیوی آج ہی نجی پرواز کے ذریعے واپس نئی دہلی کے لئے روانہ ہو جائیں گی۔

بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بھارتی جاسوس کے اہلخانہ سخت سکیورٹی حصار میں 12 بج کر 2 منٹ پر دفترخارجہ کیلئے روانہ ہوئے تاہم انہیں پہلے بھارتی ہائی کمیشن پہنچایا گیا۔ 12 بج کر 24 منٹ پر بھارتی ہائی کمیشن پہنچنے کے بعد کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی بھارتی ہائی کمیشن سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کلبھوشن کے اہلخانہ کو ڈی بریفنگ کے ساتھ ساتھ مخصوص سوالات بھی بتائے گئے۔ پاکستان کی اجازت کے باوجود بھارت نے اپنے میڈیا کو کوریج اور کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو میڈیا سے گفتگو سے روک دیا تھا۔ ملاقات کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سےمیڈیا کو بریفنگ دی گئی۔ کلبھوشن یادیو کے چیتنا سے 2 بچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے میاں بیوی کے درمیان اختلافات تھے اور علیحدگی کی اطلاعات بھی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کلبوشن یادیو کا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں بھارتی دہشتگرد نے کہا ہے کہ میں بلوچستان میں گرفتار ہوا تھا، پاکستانی حکام میرے ساتھ عزت سے پیش آتے ہیں، میں نے ماں اور بیوی سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی، ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں.. کلبھوشن کی والدہ اور بیوی ملاقات کے لئے پہنچ گئے