خبرنامہ

پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اعزازچوہدری

پاک سرزمین

پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اعزازچوہدری

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاک سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے واشنگٹن میں امریکی صحافیوں کے 8 رکنی وفد سے ملاقات کی اور پاکستان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں ہیں تاہم اب پاک سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے باعث معاشی اشاریے مثبت ہیں جس کے باعث پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہترین اور شاندارہوگئی ہے۔
انہوں نے صحافیوں کوبتایا کہ کامیاب فوجی آپریشن سے متاثرہ علاقے دہشتگردی سے پاک کردیئے جب کہ دہشت گردی سے پاک علاقوں میں معاشی اور ترقیاتی کام جاری ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی اور مذموم عزائم کے خلاف ہے تاہم پاکستان کے متعلق غلط تصوررد کرکے نئے انداز سے دیکھنا ہوگا۔ امریکی صحافیوں کے سوال پرانہوں نے کہا کہ پاکستان کا بدلتے حالات میں مثبت تشخص سامنے آیا ہے اورامریکا سمیت مختلف ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے جب پاکستان کا ساتھ دیا تودونوں ممالک کا فائدہ ہوا اس لیے امریکا سے اچھے تعلقات کی امید رکھتے ہیں۔ پاک افغان مسئلے کے حوالے سے سوال پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغان عدم استحکام کا اثر خطے پاکستان پر پڑا تاہم افغان مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے جس کے لیے پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغانستان مسئلے کے حل میں مدد دے گا جب کہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے افغان استحکام بہت ضروری ہے۔