پاک فوج نے ڈان لیکس سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا
ڈان لیکس سے متعلق سفارشات نامکمل‘جاری نوٹیفکیشن انکوائری بورڈ کی سفارشات کے عین مطابق نہیں‘ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ
ر اولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج نے ڈان لیکس سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق نوٹیفکیشن نامکمل اور انکوائری بورڈ کی سفارشات کے عین مطابق نہیں اسے مسترد کرتے ہیں۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق جاری ہونے والا نوٹیفکیشن نامکمل اور انکوائری بورڈ کی سفارشات کے عین مطابق نہیں ہے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔