خبرنامہ

پشاور: حیات آباد میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور گن مین شہید

پشاور: حیات آباد میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور گن مین شہید
دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز اشرف نور کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی۔

پشاور: پشاورمیں پولیس کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر جان کی بازی ہار گیا۔ حیات آباد فیز ٹو میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور خودکش حملے میں شہید ہو گئے، موٹرسائیکل پر خود کش بمبار نے گاڑی کے قریب پہنچتے ہی خود کو اڑا دیا۔ ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سے دفتر جارہے تھے۔ دھماکے سے اشرف نور اور ان کے گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکا انتہائی زور دار تھا جس سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو حصار میں لے لیا۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔ سی سی پی او طاہر خان کے مطابق خودکش بمبار موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے گاڑی کے قریب پہنچتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ سی سی پی او طاہر خان کے مطابق دہشتگردوں نے باقاعدہ ریکی کے بعد حملے کی منصوبہ بندی کی۔ ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کے مطابق دھماکے میں 15 سے 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دہشتگرد کی جیکٹ اور موٹرسائیکل میں بھی بارود رکھا گیا تھا۔ دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار کے مطابق اشرف نور روزانہ روٹ تبدیل کر کے آفس جاتے تھے۔ آج بھی وہ اس راستے سے آفس جا رہے تھے جہاں خود کش بمبار پہلے سے موجود تھا جس نے قریب پہنچتے ہی خود کو اڑا دیا۔ آئی جی خیبر پختونخواہ نے کہا حیات آباد میں دھماکا خودکش تھا جس میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ صلاح الدین محسود نے کہا پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں، ایڈیشنل آئی جی کی قربانی سے پولیس فورس کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک و قوم کیلئے مزید قربانیوں کی ضرورت پڑی تو دیں گے۔ آئی جی خیبر پختونخواہ نے کہا حالت جنگ میں ہیں، مقابلہ جاری رہے گا۔ پشاور حیات آباد میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشر ف نور کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ 18 نومبر 1989 کو پولیس سروس جوائن کی۔ اشرف نور ایس ڈی پی او کہوٹہ رہے اور ایس پی ٹریفک کے فرائض بھی سرانجام دیے۔ انہوں نے بطور ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد بھی ذمہ اداریاں ادا کیں۔ اشرف نور ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایبٹ آباد، ڈی پی او چترال، چارسدہ اور کوہستان کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ کے عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اشرف نور نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہنگو میں بھی بطور کمانڈنٹ کام کیا، 2016 م