خبرنامہ

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح

2ہزار جوڈیشل افسران اور ہائیکورٹ کا 20 ہزار سے زائد عملہ آن لائن تربیت حاصل کر سکے گا

پی آئی ٹی بی اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط


پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے اشتراک سے تیارہ کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔اس نظام سے 2ہزار سے زائد جوڈیشل افسران اور ہائیکورٹ کے بیس ہزار سے زائد عملہ کو آن لائن تربیت کے حصول کے جدید مواقع حاصل ہوں گے۔مہمان خصوصی جسٹس جواد حسن نے پی آئی ٹی بی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل پی آئی ٹی بی ہائیکورٹ کو بھی جدید نظام بنا کر دے چکی ہے۔ اس جدید تربیتی نظام سے وقت اور پیسے کی بچت اور کارکردگی بڑھے گی۔ اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نذیر گجانہ نے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صائمہ شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آن لائن پورٹل پر تربیت دینے اور حاصل کرنے والے افراد کیلئے تمام ضروری مواد موجود ہو گا اور آن لائن کلاسز کے ساتھ ساتھ امتحانات بھی آن لائن دئیے جا سکیں