خبرنامہ

پہلی بار قانون کی بالادستی نظرآرہی ہے جس سے لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے: چیف جسٹس

پہلی بار قانون

پہلی بار قانون کی بالادستی نظرآرہی ہے جس سے لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے: چیف جسٹس

لاہور:(ملت آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا ہےکہ پہلی بار قانون کی بالادستی نظرآرہی ہے جس سے لوگوں کوتکلیف ہورہی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاؤن از خود نوٹس کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماورائے قانون کوئی اقدام نہیں کریں گے، میرے ججز کی عزت نہ کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہی ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے اور اس دوران انہوں نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ چیف جسٹس صاحب آپ نے مجھے یاد کیا تھا۔

اس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے یاد نہیں کیا تھا، سمن کیا تھا، وہ وقت چلا گیا جب عدالتوں کا احترام نہیں کیا جاتا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید ریمارکس دیئے کہ پہلی بار قانون کی بالادستی نظرآرہی ہے جس سے لوگوں کوتکلیف ہورہی ہے۔