خبرنامہ

چمن :پاک افغان کشیدگی ، باب دوستی تیسرے روز بھی بند

چمن (ملت آن لائن) چمن میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار ہے ، باب دوستی تیسرے روز بھی بند ہے ، تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ، پاک فوج کے جوان سرحد پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار کھڑے ہیں ۔ چمن میں پاک افغان سرحد پر جمعے کو پیش آنے والے واقعے کے بعد کشیدگی برقرار ہے ۔ پاک فوج کے جوان سرحد پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے الرٹ ہیں ، بھاری توپ خانہ بھی اگلے مورچوں پر موجود ہے ۔ کشیدگی کے باعث باب دوستی آج تیسرے روز بھی بند ہے ، نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت تمام تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ۔ علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری ہے ، سرحد سے پانچ کلومیٹر دور کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں متاثرین کو عارضی رہائش فراہم کی گئی ہے اور ہر ممکن سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔ سرحد سے ملحقہ چار کلومیٹر کے علاقے کو نو گو ایریا قرار دیا گیا ہے ، کئی دیہات خالی کرا لئے گئے ۔ سرحد پر سیکورٹی سخت ہے ، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں