خبرنامہ

چیئرمین سینیٹ نے ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز کی نااہلی سے متعلق مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس مسترد کر دیا ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ مذکورہ ریفرنس مسترد کرنے کے لئے ٹھوس دلائل موجود ہیں۔ مولوی اقبال حیدر نے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز کو نااہل قرار دینے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو 29 ستمبر 2016ء کو ریفرنس بھیجا تھا۔