خبرنامہ

چین اور پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا گیا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان مضبوط دوست ہیں‘ چین اور پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا گیا ہے‘ سی پیک میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ دو طرفہ تعلقات کے لئے ثقافتی اور عوامی سطح پر رابطے صروری ہیں‘ 18 ہزار طلبہ کا چینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہونا حوصلہ افزا ہے‘ چین کے صدر شی جن پنگ کے وژن کو سراہتے ہیں۔ جمعہ کو چین کے انفارمیشن آفس آف سٹیٹ کونسل کے ڈائریکٹر جیانگ ژیانگ وا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کے لئے گزشتہ تین دہائیوں میں چین کی ترقی مثالی نمونہ ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کے وژن کو سراہتے ہیں کتاب کے اردو ایڈیشن سے چین کے طرز حکمرانی سے استفادے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان مضبوط دوست ہیں چین اور پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا گیا ہے۔ سی پیک میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین میں ہونے والی ایک خطہ ایک سڑک کانفرنس میں شرکت کروں گا۔ دو طرفہ تعلقات کے لئے ثقافتی اور عوامی سطح پر رابطے ضروری ہیں۔ اٹھارہ ہزار پاکستانی طلبہ کا چینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہونا حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کا کہ سات چینی یونیورسٹیوں میں اردو زبان سکھائی جارہی ہے پاکستان کے بھی بڑے تعلیمی اداروں میں چینی زبان سکھائی جارہی ہے۔ شاندار مہمان نوازی پر جیانگ ژیانگ وا نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ کتاب کے اردو ایڈیشن پر وزیراعظم نے جیانگ زیانگ وا کو مبارکباد دی۔