خبرنامہ

ڈان لیکس :وزیر اعظم نے چھٹی کے روز وفاقی وزرا چودھری نثار، اسحاق ڈار کو لاہور طلب کر لیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت رائے ونڈ میں ہونے والے اہم اجلاس میں ڈان لیکس کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوگا
اسلام آباد (ملت آن لائن ، مانیٹرنگ) ڈان لیکس تنازعہ پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لاہور طلب کر لیا ہے ۔ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اہم اجلاس بھی متوقع ہے جس میں حکومتی ارکان مشاورت کریں گے اور ڈان لیکس کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔