کراچی: پی آئی بی میں ہونے والا اجلاس بےنتیجہ، اختلافات برقرار
Karachi Pib Colony Meeting Termed Useless Tussle Continues
ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی اراکین اور سر براہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کے درمیان اختلافات ختم نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کے گھر ہونے والا اجلاس بے نتیجہ رہا، جس کے بعد فیصل سبز واری اور عامر خان سمیت دیگر رہنما اجلاس کے بعد میڈیا سے کوئی بات کئے بغیر چلے گئے جبکہ رابطہ کمیٹی کا دوسرا دور آج پھر ہو گا۔
قبل ازیں فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہادر آباد بھی ہمارا ہے اور پی آئی بھی ہمارا ہے، میرے لیے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، رابطہ کمیٹی موجود ہے اور اس کے اراکین برقرار ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کی تقسیم نہیں جبکہ اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔