خبرنامہ

کراچی: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز میں آتشزدگئی سے5مزدور جاں بحق

کراچی (ملت + آئی این پی) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز میں آتشزدگئی سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پیر کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز میں آگ لگ گئی،آگ لگنے کے نتیجے میں پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ فوم کاٹنے کیلئے ویلڈنگ کے دوران پیش آیا،جہاز 50سے زائدمحنت کش موجود تھے،جن میں سے بیشتر کو بحفاظت جہاز سے نکال دیا گیا۔