خبرنامہ

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا

کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ چار سال قبل بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی، بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف مظفرآباد میں شہریوں کی جانب سے مشعل بردار احتجاج کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔