خبرنامہ

کلبھوشن کیس:عالمی عدالت میں پاکستان آئندہ سماعت پرایڈہاک جج بھی بھیجےگا

لاہور(ملت آن لائن ): عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیوکیس کیلئے پاکستان آئندہ سماعت پرایڈہاک جج بھی بھیجے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی آئندہ سماعت پرایڈہاک جج بھی بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔عالمی عدالت میں پاکستان کی جانب سے ایڈہاک جج کوئی سینئروکیل یاجج بھی ہوسکتاہے۔واضح رہے پاکستان نے عالمی عدالت کے دائرہ سماعت کودوبارہ چیلنج کرنے کافیصلہ بھی کیاہے، پاکستان کی جانب سے آئندہ 6ہفتوں میں دوبارہ سماعت کی درخواست کی جائیگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان عالمی عدالت انصاف میں اپناوکیل بھی نہیں بدلے گا،بلکہ پاکستانی وکیل خاورقریشی ہی عالمی عدالت میں پیش ہوں گے۔دوسری جانب بھارتی جاسوس کلبھوشن کے پاس اپنی سزاکواپیلٹ کورٹ میں چیلنج کرنے کاآخری روز ہے۔واضح رہے گزشتہ روزعالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزائے موت پرعملدرآمدروکنے کیلئے حکم امتناعی جاری کیاتھا۔کلبھوشن یادیوکو10اپریل کوسزائے موت سنائی گئی تھی۔قانون کے مطابق ملزم 40روزمیں اپیل کرسکتاہے