خبرنامہ

آپریشن خیبر4؛ پاک فوج نے 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال لیا

راولپنڈی(ملت آن لائن)پاک فوج نے آپریشن خیبر 4 کے دوران خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقے میں 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال کر چیک پوسٹ قائم کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقے میں سب سے اونچی پہاڑی چوٹی برخ محمد کنڈاؤ کو دہشت گردوں سے خالی کرا کے اپنی چیک پوسٹ قائم کرلی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برخ محمد کنڈاؤ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کے فوجی دستوں کے ساتھ ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ پاک افغان سرحد کے قریب برخ محمد کنڈاؤ کی پہاڑی چوٹی 12 ہزار بلند ہے، گھنے جنگلات سے گھری اس چوٹی کی مدد سے چاروں جانب نظر رکھی جا سکتی ہے۔