خبرنامہ

کوئٹہ:جناح چیک پوسٹ پر دھماکا11افراد شہید، 14زخمی

کوئٹہ ( ملت آن لائن ) کوئٹہ میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے زوردار دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ جائے وقوعہ پر کھڑی ایک گاڑی میں ہوا ۔
دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اسے آپریٹ کیا گیا ۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ضروری شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے مرنے والوں کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔