خبرنامہ

کوئٹہ: خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 6 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ: خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 6 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ: (ملت آن لائن) بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، خاران کے علاقے لجے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق جبکہ ایک ایک زخمی ہو گیا۔

لیویز کے مطابق جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے، مزدور نجی موبائل کمپنی کے ٹاور پر کام کر رہے تھے، لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران منتقل کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے تربت کے علاقے گوگ دان میں بھی شرپسند عناصر نے فائرنگ کر کے 20 مزدوروں کو قتل کیا تھا۔ مزدروں کے کیمپ کو رات کے وقت نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 13 کا تعلق صادق آباد ، 3 کا رحیم یار خان، 2 کا بدین اور 2 کا تھرپارکر سے تھا