کوئٹہ ..ملت نیوز.. کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس اور ایف سی کی مزید نفری کو بھی طلب کر لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق 4 حملہ آور عقب سے ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے۔ واضح رہے اس پولیس ٹریننگ سینٹر میں پورے بلوچستان سے آنے والے اہلکاروں کو تربیت دی جاتی ہے۔ کالج میںسات سو اہلکار زیرتربیت ہیں. کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میںایمرجنسی نافذکر دی گئ ہے. کالج کے اندر سے دھماکوںاور فائرنگ کی آوازیں مسلسل سنائی دے رہی ہیں.