خبرنامہ

کینگروز کو شکست، گروپ بی سے انگلینڈ اور بنگلہ دیش سیمی فائنل میں پہنچ گئے

برمنگھم: (ملت آن لائن) 278 کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز اور جیسن رائے بیٹنگ کرنے آئے تو پہلے ہی اوور میں جیسن رائے مچل سٹارک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش ٹیم کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی گر گئی جب ہیلز بھی بنا کوئی رن بنائے ہیزل وڈ کا شکار بنے۔ Thanks for your #AskCaptain question @ImAbhishekIyer! pic.twitter.com/Xjkdn4ouTS — ICC (@ICC) June 10, 2017 — England Cricket (@englandcricket) June 10, 2017 انگلینڈ کی ابتدائی دونوں وکٹیں 6 رنز پر ہی گر گئیں۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 35 کے مجموعی سکور پر گری جب جو روٹ 15 رنز بنا کر ہیزل وڈ کا نشانہ بنے ۔ اس کے بعد ائن مورگن بین سٹروک نے شاندار بیٹنگ کی۔ چوتھی وکٹ 194 رنز پر مورگن کی گری جو 81 بالز پر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ بین سٹروک نے شاندار سینچری سکور کی۔ — All Stars Cricket (@allstarscricket) June 10, 2017 بین سٹروک اور جوس بٹلر کی بیٹنگ جاری تھی کہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا، جس کے بعد مسلسل بارش جاری رہنے کی وجہ سے انگلینڈ کو ڈک وتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دے دیا گیا بین سٹروک 102 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس سے قبل انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر سمتھ الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ڈیوڈ وارنر اور ایرن فنچ بیٹنگ کرنے آئے۔ کینگروز کی پہلی وکٹ 40رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 21 رنز بنا کر مارک وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر پلنکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلش ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایرن فنچ تھے جو 136 کے مجموعی سکور پر 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر بین سٹروک کا نشانہ بنے۔ تیسری وکٹ 167 کے مجموعی سکور موسیس ہنریکس کی گری جو 17 رنز بنا کر انگلش سپنر عادل رشید کا شکار بنے۔ چوتھی وکٹ 181 رنز پر آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کی گری جو 56 رنز بنا کر مارک وڈ کی بال پر پلنکٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ گینگروز کی پانچویں وکٹ 239 رنز پر گری جب میکس ول 20 رنز بنا کر مارک وڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ میتھیو ویڈ کی گری جو 2 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتویں وکٹ مچل سٹارک کی گری جو 245 کے مجموعی سکور پر بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ کمنگ کی گری جو 4 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انگلش ٹیم کی نویں وکٹ 254 کے مجموعی سکور پر گری جب زامپا بنا کوئی رن بنائے مارک وڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اننگز کے اختتام تک آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 277 رنز بنائے۔ Meanwhile #Bangladesh Players Reaction After Look Scorecard Of #AUS. Hum Zinda hai, Hum Zinda h, Champion Trophy M Abhi Bhi Zinda h #ENGvAUS pic.twitter.com/ApB9LUUO8Q — Sir Ravindra Jadeja (@SirRvindrJadeja) June 10, 2017 آسٹریلیا کی جانب سے سٹیو سمتھ اورایرن فنچ نے نصف سینچریز سکور کیں جبکہ ٹریویس ہیڈ 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے عادل رشید اور مارک وڈ نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔