خبرنامہ

گزشتہ70سالوں میں اشرافیہ نے ملک کیساتھ جوگھناؤنا کھیل کھیلا،پاکستان میں لگنے والے تین مارشل لاز نے ملک کی تباہی کی

صاف پانی فراہمی

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ70سال میں اشرافیہ نے ملک کے ساتھ جوگھناؤنا کھیل کھیلا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ پاکستان میں لگنے والے تین مارشل لاز نے ملک کی تباہی کی جبکہ سیاستدانوں سے بھی بڑی غلطیاں ہوئیں۔کرپشن ،نااہلی اورغیر پیشہ ورانہ رویوں کے باعث ملک کو بے پناہ نقصان ہوا۔اب ماضی کی غلطیوں اورکوتاہیوں پررونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ ان سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اوردکھی قوم کے زخموں پر مزید نمک پاشی کی بجائے مرہم رکھنا ہے اور اس مقصد کیلئے محنت ،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ان اصولوں کو اختیار کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ترقی کے لحاظ ہم سے پیچھے رہ جانیوالے ملک آج آگے نکل چکے ہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔پاکستانی قوم بڑی باصلاحیت، جفاکش اورمحنتی ہے ۔یہاں قابل سیاسی اذہان اورہر شعبے کے ماہرین موجود ہیں ۔ آئیں ملکرماضی کی غلطیوں کا تجزیہ کرکے ان غلطیوں سے سبق حاصل کریں اورپاکستان کو بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام دلانے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ملکرآگے بڑھیں۔وہ پیر کو مقامی ہوٹل میں ’’پنجاب اکنامک فورم 2017ء‘‘کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اورماہرین اقتصادیات نے بھی فورم سے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شاندار اکنامک فورم کے انعقاد پر صوبائی وزیرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، حکومت پنجاب اورمنتظمین کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ۔ اکنامک فورم کے انعقاد سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے جہاں معاشی ترقی کو درپیش چیلنجز اوررکاوٹوں کے بارے میں کھل کر بات چیت کا موقع ملے گااورمعاشی ترقی کے حوالے سے آگے بڑھنے کیلئے سود مند تجاویزاور آراء سامنے آئیں گی۔ معاشی پالیسیوں کی تشکیل اوراداروں میں اصلاحات کے حوالے سے مفیدخیالات، تجاویز اور سفارشات مرتب ہوں گی۔ماہر ین معاشیات کے تجربات اورسفارشات کی روشنی میں معاشی ترقی کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ 1979ء میں پاکستان کی فی کس آمدنی چین سے زیادہ تھی اورمعاشی لحاظ سے پاکستان چین سے آگے تھا۔آج ہمارا دوست ملک چین دنیا کی بڑی معاشی قوت بن چکا ہے ،اسی طرح بنگلہ دیش جسے بوجھ سمجھ کرسرسے اتاراگیا تھا،وہ بھی ہم سے آگے نکل چکا ہے ۔گزشتہ 70برس میں اس ملک و قوم کیساتھ جو کچھ ہوا ہے تاہم اس سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں قوم بہت باصلاحیت ہے۔ماضی کے سیاسی ،جغرافیائی اورفوجی ادوار کے ہچکولوں اوردھچکوں کے باوجود پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے ۔اس کیلئے ضروری ہے کہ موذی بیماری کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے اوردیکھا جائے کہ اس کیلئے اینٹی با ئیوٹک کی ضرورت ہے یا پھر سرجری کی ۔ہمیں اس ضمن میں سوچ سمجھ کر پیش رفت کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جو مخلصانہ کاوشیں کی جارہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔ وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت اپنے وسائل سے گیس کی بنیاد پر 3600میگاواٹ کے منصوبے لگارہی ہے اوران