خبرنامہ

ینگ ڈاکٹرز کا 15 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

لاہور(ملت آن لائن) پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کےبعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ینگ ڈاکٹرز نے سیکریٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ کی برطرفی اور سینٹرل انڈکشن پالیسی کے لیے احتجاج کیا تھا۔

پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال گزشتہ 15 روز سے جاری تھی جس دوران ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں جزوی طور پر کام جاری رکھا جب کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں کام مکمل بند رہا اور متعدد آپریشنز ملتوی کرنا پڑے۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، رحیم یار خان، گجرات اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کے اسپتالوں میں کام بند رہا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان گزشتہ ہفتے مذاکرات کا ایک دور ناکام بھی ہوا جس کےبعد حکومت نے 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کیا اور متعدد کی تنخواہیں کاٹی گئیں جب کہ اس دوران 900 نئے ڈاکٹرز بھی بھرتی کیے گئے۔

پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کےبعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عاطف نے کہا کہ آج سے او پی ڈی اور ان ڈور میں کام شروع کریں گے جب کہ ایمرجنسی بھی کھول دی جائے گی۔