International News

وزیراعظم نواز شریف ایم نائن موٹر وے کے افتتاح کیلئے کراچی پہنچ گئے

کراچی (ملت+آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے کراچی پہنچنے پر سندھ کے گورنر محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ جمعہ کو جب وزیراعظم نواز شریف ایم نائن موٹر وے کے تکمیل شدہ حصے کا افتتاح کرنے کراچی پہنچے تو سندھ کے گورنر محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینیٹر مشاہد اﷲ خان اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعظم سے ایئرپورٹ پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے گورنر کا منصب سنبھالنے پر محمد زبیر کو مبارکباد دی